کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)حکومت سندھ نے صوبے میں کام کرنے والی تمام غیر سرکاری تنظیموں (INGOs، NGOs، CBOs) کے لیے مقامی افراد کی روزگار میں ترجیحی حیثیت کو لازمی قرار دے دیا ہے۔
سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق:
تمام غیر سرکاری تنظیموں کو اپنے بھرتی کے عمل میں سندھ کے مقامی افراد کو اولین ترجیح دینی ہوگی۔
اس اقدام کا مقصد مقامی کمیونٹی کی شمولیت کو یقینی بنانا اور صوبے میں معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
روزگار کے نئے مواقع پیدا کر کے عوامی فلاح و بہبود کو بہتر بنانا بھی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
نگرانی کا نظام:
کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو اس حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ اگر کوئی رکاوٹ پیش آئے تو فوری طور پر سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کو آگاہ کریں۔
خیال رہے کہ سوشل ویلفیئر کے صوبائی وزیر کے احکامات کے بعد جاری ہونے والا یہ فیصلہ سندھ کے عوام کی معاشی و سماجی ترقی میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔


