کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ صوبے بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران رواں سال “اے پلس” کیٹگری کے 316 منشیات مافیاز میں سے 285 گرفتار کرلیے گئے۔ نشاندہی شدہ 31 بڑے اڈوں میں سے 27 کو تباہ جبکہ تعلیمی اداروں کے قریب سرگرم 69 مافیاز میں سے 60 کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی اسپیشل برانچ کے مطابق 163 بڑے گٹکا ماوا مافیاز میں سے 142 اور آن لائن نیٹ ورکس کے 63 میں سے 38 گروہ پولیس کے شکنجے میں آچکے ہیں۔ صرف اگست میں تیار فہرست کے 100 بدنام زمانہ مافیاز میں سے 88 گرفتار کیے گئے، جن کے خلاف ایک سے زائد مقدمات درج ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے اجلاس میں بتایا کہ ان مافیاز کی مالی لین دین میں دہشت گردی کی فنڈنگ کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں، جس پر آئی جی سندھ نے حکم دیا کہ مالی ریکارڈز کی مکمل چھان بین کرکے ثبوت ملنے پر کیسز ایف آئی اے کو منتقل کیے جائیں۔


