94

مسلم لیگ (ن)، پی ٹی آئی و دیگرنے ڈھائی سال بعد مشترکہ حکمت عملی طے کرلی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) مسلم لیگ (ن)، پی ٹی آئی،جماعت اسلامی اور دیگر بلدیہ کراچی کی جماعتوں کے اراکین اور قائد ایوان نے ڈھائی سال گزر جانے کے باوجود کمیٹیوں کا قیام نہ ہونے پر مشترکہ حکمت عملی طے کرلی۔ میئر کراچی کے خلاف عدم اعتماد کے لئے مسلم لیگ (ن) نے اجازت مانگ لی۔ میئر کراچی، نجمی عالم، کرم اللہ وقاصی، سلمان مراد بلوچ اراکین کو منانے میں ناکام ہوگئے۔ من پسند کمیٹیوں کو مسترد کرنے کے اعلان کے بعد قائد ایوان مسلم لیگ (ن) نے لاہورجاکر قیادت سے پیپلز پارٹی کے رویئے کرپشن اور یکطرفہ معاملات پر اپوزیشن میں جانے کی درخواست کی۔ جبکہ جانے سے قبل جماعت اسلامی کے ساتھ خفیہ مزاکرات بھی ہوئے۔ شہباز شریف کے دفتر سے مسلم لیگ (ن) کو آئندہ فیصلہ آنے تک نیوٹرل رہنے کی ہدایت کی گئی۔ پی پی پی اور ن لیگ کشیدگی اور مریم نواز کے ساتھ رویئے پر ن لیگ میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ جبکہ کینالوں کے منصوبے پر پاکستان مخالف نعروں، اندرون سندھ علیحدگی پسندوں کے نعرے پہلے بنا تھا بنگلہ دیش۔ اب بنے گا سندھو دیش نہ مٹانے اور ان کے خلاف کاروائی سے گریز اور پی پی پی کا جئے پاکستان کی جگہ جئے سندھ اور ایک دم بدلتے رویئے کی ویڈیوز بھی پیش کی گئیں۔ زمینوں پر قبضے۔ جعلسازیوں، جعلی تقرریوں اور ہر چیز میں نظرانداز کرنے پر قیادت کو آگاہ کیا گیا۔ جسکے بعد کچھ دن خاموشی اور نیوٹرل رہنے کی ہدایت پر میئر کے لئے خطرات پیدا ہو گئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے مزاکرات میں بھی حکمت عملی بنائی گئی ہے جسکے تحت عسکری حلقوں کو راضی کرکے میئر کو فارغ کرنے پر غور کیا گیا۔ اس طرح دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں