86

سندھ میں ایک دن میں 10 ہزار اساتذہ کے تبادلے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) صوبہ سندھ میں ایک دن میں 10 ہزار سے زائد سرکاری اساتذہ کے تبادلے کیے گئے ہیں۔محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صوبے کے اسکولوں میں اساتذہ اور طلبہ تناسب، اسکول کی ضرورت اور ویڈ لاک پالیسی کے تحت اساتذہ کے تبادلے ہوئے ہیں، محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے اساتذہ کے تبادلوں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسکولوں میں تدریسی عمل بحال رکھنے کے لیے مجموعی طور پر 10490 اساتذہ کے تبادلے کیے گئے ہیں، ایس ٹی آر کے تحت تبادلوں کے سبب 1320 بند اسکول بھی کھل جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں