کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ فلسطین کے عوام کی رضا مندی کے بغیر ٹرمپ کا حالیہ منصوبہ ناقابل قبول ہے،فلسطین میں پائیدار امن کی حمایت کرتے ہیں اسرائیل کی جارحیت کو روکنے کیلئے منصوبہ سازی کی نہیں عالمی قوانین پر عمل درآمد کی ضرورت ہے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پیش کردہ امن منصوبہ فلسطینی عوام کی رضا مندی کے بغیر نا قابل قبول ہے،یہ منصوبہ حقیقی امن یا پائیداررہنمائی فراہم کرنے کے قابل نہیں ہے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی مرضی اور ذاتی خواہشات کمزورریاستوں اورمظلوم عوام پرمسلط کرنےکی کوشش مت کریں،عالمی سطح پراس نوعیت کےفیصلے میں مقامی اور بین الاقوامی فلسطینی نمائندوں کی شمولیت لازم ہے،مسلمانوں کو قبلہ اول کے تحفظ کیلئے یکجا اور منظم ہونا ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ غزہ کے اسپتالوں،اسکولوں،مساجد اور دیگر امن مقامات پر بمباری اور حملوں کے باعث انسانی المیہ پیدا ہوا ہے اس پر اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کی خاموشی انتہائی افسوسناک ہے،قوام متحدہ اور عالمی اداروں کی عملی عدم دلچسپی نے فلسطینی عوام کیلئے انصاف کی امید کم کردی ہے،انہوں نے کہا کہ امن منصوبے کو شفاف اور وسیع بنانے کیلئے فلسطینی نمائندوں کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے ورنہ یہ منصوبہ کارگر نہ ہوگا،اقوام متحدہ اور او آئی سی اور دیگر بین الاقوامی ادارے فوری طور پر غزہ میں شہری آبادی،اسپتالوں اور تعلیمی اداروں پر حملوں کی ٹھقیقات کروائیں،اور ذمہ داروں کو بین الاقوامی معیار کے تحت جوابدہ بنایا جائے غزہ کی بحالی،تعمیر نو اور انسانی مدد کی مالی ذمہ داری امریکا،اسرائیل یورپ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک اور اداروں پر عائد کی جائے،غزہ کی سیکیورٹی اور فلسطینیوں کا تحفظ پاکستان کی افواج اور دیگر اسلامی ریاستوں کی افواج کے ذمہ ہونی چاہیے،روز اول سے غزہ پر ہمارا موقف دو توک اور واضع ہے کہ اسلامی دنیا کو ایک مربوط اور عملی لائحہ عمل اپنانا چاہیے جس میں مشترکہ سفارتی حکمت عملی،انسانی امداد،اقتصادی تعاون اور بحالی کے منصوبے شامل ہوں۔
78


