54

کراچی سمیت سندھ کے متعدد شہروں میں آج پھر بارش کے امکانات

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں آج موسم یکسر تبدیل رہنے کے امکانات ہیں۔

شہر قائد میں آج بھی بارش ہو سکتی ہے، جبکہ حیدرآباد، تھرپارکر، عمرکوٹ اور سانگھڑ جیسے شہروں میں بھی موسمیاتی تبدیلی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق، اس موسمی نظام کے تحت متذکرہ علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس سے عوام کو گرمی سے وقتی سکون ملنے کی توقع ہے۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ موسمی تبدیلی کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں