کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ گورنمنٹ ہسپتال نیو کراچی میں ڈھائی سال بعد آپریشن تھیٹر بحال ہوگیا، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کے مطابق ہسپتال میں جدید مشینری کے باوجود بے ہوشی کے ڈاکٹر نہ ہونے کے سبب مریضوں کے آپریشن کئی سال سے بند تھیں، لیکن اب بے ہوشی کے ڈاکٹرز کا انتظام کرلیا گیا ہے۔
شہر قائد کے رہائشیوں کے لیے صحت کی اہم سہولت بحال ہونے کی خوشخبری ہے، سندھ گورنمنٹ ہسپتال نیو کراچی میں جدید مشینری کی موجودگی کے باوجود صرف بے ہوشی کے ڈاکٹر تعینات نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کے آپریشن (سرجری) کی معطل ہوجانے والی سہولت بحال ہوگئی ہے۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) سندھ گورنمنٹ ہسپتال نیو کراچی ڈاکٹر علی مرتضیٰ نے بتایا کہ ڈھائی سال بعد آپریشن تھیٹر بحال کر دیا گیا ہے، ہسپتال میں جدید مشینری تو موجود تھی لیکن بے ہوشی کے ڈاکٹرز نہیں تھے، جس کی وجہ سے سالوں سے مریضوں کے آپریشن نہیں کیے جا رہے تھے۔


