52

سول اسپتال کراچی میں نذیر نامی جعلساز گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)پولیس نے منگل کے روز سول اسپتال کراچی سے نذیر عباسی نامی شخص کو گرفتار کر لیا جو غریب مریضوں سے فراڈ کے الزامات میں مطلوب تھا۔

تفصیلات کے مطابق نذیر عباسی کے خلاف متعدد ایف آئی آر درج ہیں۔ عید گاہ تھانے کے ایک مقدمے میں الزام ہے کہ وہ مریضوں سے پیسے لے کر ان کے آپریشن کرانے کے فراڈ میں ملوث ہے، جبکہ رسالہ تھانے ایک اور مقدمے میں اس پر اسپتال میں نوکری دلانے کے بہانے رقم بٹورنے کا الزام ہے۔

عید گاہ تھانے کے حکام نے تصدیق کی کہ متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد نذیر عباسی کو گرفتار کر کے حراست میں لے لیا گیا۔

مریضوں کے لواحقین نے گرفتاری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے اور پیش رفت کے بارے میں آئندہ معلومات فراہم کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں