کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)مختلف علاقوں میں منگل کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں گھبراہٹ پھیل گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح 9 بج کر 34 منٹ پر آنے والے زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 3.2 تھی۔ زلزلے کا مرکز ملیر کے علاقے سے 7 کلومیٹر شمال مغرب میں ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر انجم نذیر کے مطابق، “یہ زلزلہ 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ عام طور پر 3 شدت کے زلزلوں کا اثر محسوس نہیں ہوتا، لیکن اس کی شدت قدرے زیادہ ہونے کی وجہ سے جھٹکے محسوس کیے گئے۔”
زلزلے کے جھٹکے خاص طور پر ملیر، آئی آئی چندریگر روڈ اور ان کے قریبی علاقوں میں واضح طور پر محسوس کیے گئے۔ تاہم، ابتدائی رپورٹس کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے حکام نے عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں بتائی، تاہم ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاری برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔


