83

اسٹیٹ بینک کا بڑا اقدام: الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری کے لیے خصوصی اسکیم متعارف

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ماحول دوست نقل و حمل کو فروغ دینے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے الیکٹرک موٹرسائیکل، رکشے اور لوڈرز کی فراہمی کی ایک نئی اسکیم کا اعلان کیا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق اس اسکیم کے تحت دو مراحل میں کل ایک لاکھ 16 ہزار الیکٹرک بائیکس، 3 ہزار 170 الیکٹرک رکشے اور لوڈرز فراہم کیے جائیں گے۔

قرض کی تفصیلات:

الیکٹرک بائیکس کے لیے 2 لاکھ روپے تک قرض

الیکٹرک رکشے اور لوڈرز کے لیے 8 لاکھ 80 ہزار روپے تک قرض

مراحل کی تقسیم:

پہلے مرحلے میں: 40,000 ای بائیکس، 1,000 ای رکشے اور لوڈرز

دوسرے مرحلے میں: 76,000 ای بائیکس، 2,171 ای رکشے اور لوڈرز

قرض کی شرائط:

ای بائیکس قرض: 2 سال کی مدت

ای رکشہ قرض: 3 سال کی مدت

قرض کی قیمت KIBOR + 2.75% ہوگی

صارفین کو قرض صفر فیصد مارک اپ پر ملے گا

یہ اسکیم ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے اور پٹرول پر انحصار کم کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں