70

دودھ کی قیمتوں میں یکدم 50 روپے فی لیٹر اضافے پر کمشنر کا بڑا فیصلہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ڈیری فارمرز کی جانب سے دودھ کی قیمتوں میں یکدم 50 روپے فی لیٹر اضافے پر کمشنر نے بڑا فیصلہ کر لیا۔

کراچی کے ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں فوری طور پر 50 روپے فی لیٹر اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے یکم اکتوبر تک قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ڈیری فارمرز کے اس مطالبہ پر کمشنر کراچی نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے دودھ کی قیمتوں کا جائزہ لینے اور نیا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لیے اجلاس طلب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ حالیہ سیلاب سے ڈیری سیکٹر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں