55

جرمنی کے نئے قونصل جنرل کی میئر کراچی سے ملاقات، ہیمبرگ آنے کی دعوت

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) جرمنی کے نئے قونصل جنرل تھامس ایس شلٹز نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کا دورہ کیا اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے ملاقات کی۔

میئر کراچی نے قونصل جنرل کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ “پاکستان اور جرمنی کے تعلقات نہ صرف دوستانہ بلکہ تجارتی اعتبار سے بھی مضبوط ہیں۔” انہوں نے مہمان کو کراچی شہر اور بلدیہ عظمیٰ کے امور پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

قونصل جنرل تھامس ایس شلٹز نے میئر کراچی کو جرمن شہر ہیمبرگ آنے کی دعوت دی۔ دونوں شخصیات کے درمیان ہونے والی ملاقات میں میڈیکل پروفیشنلز کے تبادلے اور ثقافتی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی اہم گفتگو ہوئی۔

یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں