کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ میں 12 روزہ سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی مہم کے اختتام پر کوریج 59 فیصد رہنے پر محکمہ صحت نے مزید تین روزہ ‘کیچپ مہم’ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ اضافی مہم 29 ستمبر سے یکم اکتوبر تک جاری رہے گی، جس میں سکولوں، گھروں اور طبی مراکز پر جا کر ان بچیوں کو ویکسین لگائی جائے گی جو پچھلی مہم میں ویکسین نہیں لگوا سکی تھیں۔
محکمہ صحت سندھ نے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اور ویکسینیشن ٹیموں کو اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ تاہم، خط میں واضح کیا گیا ہے کہ اضافی تین دن کی مہم کے دوران ٹیموں کو اضافی محنت کا کوئی وظیفہ نہیں دیا جائے گا۔
محکمے نے تمام والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین ضرور لگوائیں۔ گزشتہ مہم 15 سے 27 ستمبر تک جاری رہی تھی، جس میں صرف 59 فیصد ہدف پورا ہو سکا تھا۔


