کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)نیو سبزی منڈی واقع بسم اللہ مارکیٹ کے قریب سلینڈر دھماکے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق سلینڈر دھماکے کے نتیجے میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سے فائر اینڈ ریسکیو ٹیمیں، ایمبولینسز اور فائر بریگیڈ کے ٹرک فوری طور پر واقعے کی جگہ پر تعینات کیے گئے ہیں۔
ابھی تک جانی یا مالی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں اور مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد بازار میں ہلچل مچ گئی، تاہم ریسکیو اداروں کی فوری کارروائی سے صورتحال پر قابو پانے میں مدد مل رہی ہے۔


