حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو) پی اینڈ ڈی اور اریگیشن کے صوبائی وزیر جام خان شورو نے سندھ سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے پانی کے منصوبے پر 400 ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں اور اس پر کام شروع ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا، “ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں تک وہ سروسز پہنچائیں جن کی انہیں ضرورت ہے۔ جو لوگ کہتے ہیں کراچی میں بہت کام کیا، لیکن ان سے کچرا تو اٹھایا نہیں گیا۔”
وزیر نے پیپلز پارٹی کے ترقیاتی کاموں کا دفاع کرتے ہوئے کہا، “کراچی امن کا شہر ہو رہا ہے۔ اس سے اگر کسی کی مقبولیت ختم ہو رہی ہے تو میں کیا کر سکتا ہوں۔”
شورو نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا، “سندھ کو کمپنی سرکار کے تحت چلانا چاہتے ہیں تو ہمیں اس پر اعتراض ہے۔ عمران خان کے دور میں ایم این ایز کو پیسے دیے گئے تھے، وہ کہاں گئے؟”
انہوں نے بتایا، “اس سال تین ہزار چھ سو اسکیمز چل رہی ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ آن گوئنگ اسکیمز کو مکمل کریں۔ مانیٹرنگ اور ایوولیوشن ڈیپارٹمنٹ کو بہتر کریں گے۔”
چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔


