42

کراچی پولیس کی جرائم کے خلاف کارروائی: 4 ڈکیت ہلاک، 697 ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی ہدایات پر شہر بھر میں انسداد جرائم مہم کے دوران پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

ضلعی پولیس کے 21 مقابلے ہوئے، جن میں 4 ڈکیت ہلاک اور 23 زخمی ہوئے۔ پولیس نے 34 ملزمان کو گرفتار کیا، جن سے 31 غیرقانونی اسلحہ اور 17 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔

شہر کے مشرقی، مغربی اور جنوبی زونز میں مجموعی طور پر 697 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ منشیات کے خلاف کارروائی میں 28 کلو 10 گرام چرس، آئس/کرسٹال اور ہیروئن برآمد کی گئی، جو لاکھوں روپے مالیت کی تھی۔

پولیس نے گرفتار ملزمان سے 124 سے زائد غیرقانونی اسلحہ اور گولیاں برآمد کیں، جو شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال ہوتے تھے۔ مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران چوری شدہ 37 موٹر سائیکلیں اور 6 بڑی گاڑیاں بھی بحال کی گئیں۔

کراچی پولیس کے ترجمان کے مطابق شہر میں جرائم کے خاتمے، امن و امان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کے لیے یہ اقدامات مسلسل جاری رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں