58

سہراب گوٹھ میں وسیع پولیس آپریشن: درجنوں مشکوک افراد گرفتار، علاقے کے داخلی و خارجی راستے بند

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ سہراب گوٹھ کے علاقے جمالی گوٹھ اور اس کے اطراف میں ایسٹ پولیس نے منشیات فروش ملزمان اور غیرقانونی مقیم افغانی شہریوں کے خلاف بڑا ٹارگیٹڈ سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ڈی آئی جی ایسٹ زون اور ایس ایس پی ایسٹ کی خصوصی ہدایات پر شروع ہونے والے اس آپریشن کی براہ راست نگرانی ایس پی سہراب گوٹھ کر رہے ہیں۔ آپریشن میں ایس ایچ او سہراب گوٹھ، سچل، مبینہ ٹاؤن اور سائٹ سپر ہائی وے کے چوکی انچارجز، انٹیلی جنس اسٹاف، ایسٹ پولیس کی بھاری نفری اور لیڈیز پولیس کی ٹیمیں شامل ہیں۔

آپریشن سے قبل ہدف بنائے گئے علاقے کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا، جس کے بعد مشکوک مقامات اور گھروں کی باریک بینی سے تلاشی لی جا رہی ہے۔ بائیو میٹرک ڈیوائسز کے ذریعے مشتبہ افراد کی شناخت اور تصدیق کا عمل بھی جاری ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران اب تک 75 سے زائد مشکوک افراد کو تصدیق کے لیے حراست میں لیا جا چکا ہے۔ اس ٹارگیٹڈ سرچ آپریشن کا بنیادی مقصد علاقے میں امن و امان قائم کرنا، شہریوں کا تحفظ یقینی بنانا اور جرائم پیشہ及مطلوب عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں