49

بے رحم فائرنگ، نجی ٹی وی کے اینکر امتیاز میر انتقال کر گئے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شہر قائد کے علاقے ملیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے نجی ٹی وی کے نامور اینکر اور صحافی امتیاز میر طویل علاج کے بعد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ اتوار کو ملیر کے کالا بورڈ علاقے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے امتیاز میر پر فائرنگ کی تھی، جس کے بعد انہیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ وہ ایک ہفتہ تک ہسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑتے رہے، مگر آخرکار آج علاج کے دوران ان کا انتقال ہو گیا۔

پولیس نے سعود آباد تھانے میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے، تاہم اب تک ملزمان کی گرفتاری میں کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی ہے۔

ادھارن، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے اینکر امتیاز میر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور سوگوار خاندان کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔

صحافی شجاعت قریشی کے مطابق امتیاز میر کی تدفین کے بارے میں ان کے اہل خانہ ہی مناسب وقت پر اعلان کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں