کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے کومبنگ سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کی ہدایات پر آج ہجرت کالونی، تھانہ سول لائن کی حدود میں ایک بڑا آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کی تفصیلات:
یہ آپریشن ایس ڈی پی او فریئر کی نگرانی میں انجام دیا گیا، جس میں تھانہ کلفٹن، آرٹلری میدان، پریڈی، صدر، آرام باغ، بوٹ بیسن، اور سول لائن کے ایس ایچ اوز نے اپنی ٹیموں کے ساتھ بھرپور شرکت کی۔
کارروائی کا طریقہ کار:
آپریشن کے دوران تمام داخلی و خارجی راستے سیل کر کے علاقے کو مکمل گھیرے میں لیا گیا۔ ہوٹلوں، دکانوں، عارضی ٹھکانوں اور رہائشی مکانات کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی۔
شرکا کی تعداد:
جی اوز: 01
ایس ایچ اوز: 07
ایچ سیز/پی سیز: 35
ایل پی سیز: 03
انٹیلیجنس اسٹاف: 04
تلاش ڈیوائس آپریٹرز: 05
یہ آپریشنز جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری اور ضلع میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے جاری رکھے گئے ہیں۔ پولیس کے ترجمان کے مطابق اس طرح کی کارروائیاں عوام کی حفاظت اور قانون کی بالادقی قائم رکھنے کے لیے جاری رہیں گی۔


