80

سندھ پولیس میں بڑے عہدوں پر تبادلے، تین اہم افسران کی نئی تعیناتیاں

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) سندھ پولیس میں اہم عہدوں پر تبادلے اور نئی تعیناتیاں عمل میں لائی گئی ہیں، جن میں تین سینئر افسران کے عہدے تبدیل کیے گئے ہیں۔

تعیناتیوں کی تفصیلات:

سعادت علی یاسین (BS-19)

سابق عہدہ: اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل پولیس، فارنزک ڈویژن سندھ

نیا عہدہ: سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ٹریفک ڈسٹرکٹ ساؤتھ کراچی

وہ سید محمد علی رضا کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے

جاوید احمد بلوچ (BS-19)

سابقہ: سی پی او سندھ میں تعیناتی کے منتظر

نیا عہدہ: اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل پولیس، فارنزک ڈویژن سندھ

سعید احمد آرائیں (BS-18)

سابق عہدہ: ایس پی اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کراچی

نیا عہدہ: سپرنٹنڈنٹ آف پولیس/پرنسپل ٹریفک ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سعید آباد

ان تبادلوں کے ساتھ ہی سید محمد علی رضا کو ایس پی آر آر ایف الفلاح بیس کراچی کے اضافی چارج سے سبکدوش کر دیا گیا ہے۔ یہ تبادلے فوری اثر سے عمل میں لائے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں