59

بلاول بھٹو کا دعویٰ: افغان طالبان کے بعد بلوچستان اور کے پی میں دہشت گردی میں اضافہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت قائم ہونے کے بعد سے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

صحافیوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے الزام لگایا کہ بھارت دہشت گرد گروہوں کی مالی معاونت کر رہا ہے اور وہ اس بات کو چھپانے کی بھی کوشش نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا، “یہ معاملہ ہم بین الاقوامی فورمز پر اٹھا رہے ہیں۔”

بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدے کی بھی حمایت کی اور کہا کہ پاکستان اس معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے۔

سیلاب سے ہونے والی تباہی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تاریخی نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے واضح کیا، “میں وفاقی حکومت پر تنقید نہیں کر رہا، بلکہ درخواست کر رہا ہوں کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بین الاقوامی سطح پر اقدامات کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں