63

شفافیت ہی وہ راستہ ہے جس کے ذریعے ادارے بہتر نتائج حاصل کر سکتے ہیں

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے کہا ہے کہ شفافیت ہی وہ راستہ ہے جس کے ذریعے ادارے بہتر نتائج حاصل کر سکتے ہیں اور حقیقی معنوں میں ترقی و کامیابی کی راہ پر گامزن ہو سکتے ہیں۔ یہ بات کے ڈی اے ریفرنڈم2025 ء کے موقع پرسوک سینٹرمیں قائم انتخابی عمل کےدوران کہی۔ انہوں نےاس امید کااظہارکیا کہ کے ڈی اے ریفرنڈم 2025 ء کے نتیجے میں کامیاب ہونےوالی یونین نہ صرف مثبت کردار ادا کرے گی بلکہ خوش اسلوبی کے ساتھ ادارے کے مفاد میں اپنا کردار بھی شامل کرے گی۔ انہوں نے انتخابی عمل میں حصہ لینےوالے تمام امیدواروں، ملازمین کو پیشگی مبارکباد دی اور کہا کہ صحت مند جمہوری روایت اداروں میں استحکام اورملازمین کےمسائل کےحل میں معاون ثابت ہوتی ہے۔بعد ازاں ڈی جی کےڈی اے آصف جان صدیقی نےکامیاب ریفرنڈم کےانعقاد پر متعلقہ افسران اورعملےکی کارکردگی کوسراہتےہوئےان کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پرسیکریٹری کے ڈی اے ارشد خان،کمیٹی ممبران ڈائریکٹر ایڈمن سلمان اللہ شرافت، ڈائریکٹر فنانس اینڈ اکاؤنٹس سہیل باسط، ڈپٹی سیکریٹری محمد عمر فاروقی،ڈپٹی سیکریٹری کورڈی نیشن ذیشان پیرزادہ،سیکورٹی آفیسر میجر (ر) عمران محمد خان، اسد حسین، شرجیل الدین و دیگر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں