کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ مبشر حسن نے کہا ہے کہ حکمران جماعتوں نے کراچی کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا۔شہر قائد کی ابتر صورتحال مزید سنگین ہوتی جارہی ہے۔عوام پانی، بجلی،اشیائے خوردونوش سمیت بنیادی ضروریات زندگی کے حصول میں بدترین اذیت کاشکارہیں۔برسر اقتدار جماعتوں کو الزام تراشیوں سے فرصت نہیں۔ پانی، بجلی، گیس کی قلت،گراں فروشی،پارکنگ مافیہ،لینڈ مافیہ قبضہ گروپس کوروکنےوالا کوئی نہیں۔شہرمیں بڑھتے ہوئے جرائم نے ماضی کے سارے ریکارڈ توڑ دے آئے روز سینکڑوں شہری جانی و مالی نقصانات کا شکار ہو رہے ہیں۔ لیکن کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی،انہوں نے کہا کہ برسر اقتدار جماعتیں رسہ کشی کی بجائےشہرکی مخدوش صورتحال کوٹھیک کرنےکیلئےعملی اقدامات کریں،میئرکراچی بمقابلہ وزیرصحت کاکھیل بندہونا چاہئے، حکمران جماعتیں تین،تین دھائیوں سے شہر پر مسلط ہیں انفراسٹرکچر پر کربوں روپے خرچ ہوچکے ہیں مگر سندھ کے قدیمی شہر آج موئن جو دڑو کا منظر پیش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا مقتدر جماعتیں عوام کو ٹیکہ لگارہی ہیں، حالیہ بارشوں میں شہر سیلابی منظرپیش کر رہا تھا،عوامی پیسوں سے بنائے گئے اربوں روپے کے پل ٹوٹنا ناقص منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے اس کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے۔دنیا بھر میں مشہور میگا سٹی کراچی کے انفراسٹرکچر درستگی کیلئے مستحکم پلاننگ کیوں نہیں کی جاتی۔ماحولیاتی تبدیلی کو مد نظر رکھتے ہوئے شہر کی تزئین و آرائش کی جائے۔عوام اتنے نادان نہیں کہ انہیں حالات کا درک نہ ہو۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم دونوں الزامات کی سیاست ختم کر کے سہولیات فراہم کریں۔
49


