کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کانگو وائرس سے متاثرہ ایک اور شہری انتقال کرگیا، محکمہ صحت سندھ کے مطابق شہر میں رواں سال کانگو وائرس سے اموات 5 ہوگئیں۔
کانگو سے متاثرہ 28 سالہ زبیر کا تعلق کراچی کے علاقے لانڈھی سے تھا، اور وہ جناح ہسپتال میں زیرعلاج تھا اور بیماری کی تاب نہ لاکر چل بسا۔
رواں سال جون میں کراچی میں کانگو وائرس سے 2 اموات ہوئی تھیں جبکہ جولائی میں بھی 33 سالہ شخص میں کانگو وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں رواں سال کانگو وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے، کانگو وائرس سے 5 اموات کراچی اور ایک ٹھٹہ میں ہوئی، کراچی میں کانگوا وائرس سے پانچوں اموات ضلع ملیر میں ہوئیں۔


