53

کراچی میں ریبیز کی وبا پھیلی، رواں سال 15 ہلاکتیں، 28 ہزار سے زائد افراد کتوں کے کاٹے کا شکار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) شہر میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں خطرناک اضافہ ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں ریبیز کی وبا پھیل رہی ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق رواں سال اب تک کتوں کے کاٹے کے 28 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں سے 15 افراد ریبیز کی وجہ سے انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال میں 9 اور انڈس اسپتال میں 6 افراد ریبیز سے ہلاک ہوئے ہیں۔ صرف انڈس اسپتال میں 10 ہزار، جناح اسپتال میں 8 ہزار 846 اور سول اسپتال میں 10 ہزار سے زائد مریض کتوں کے کاٹے کی شکایت لے کر آئے ہیں۔

طبی ماہرین نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ کتے کے کاٹنے کی صورت میں زخم کو فوری طور پر صابن اور صاف پانی سے دھوئیں اور اینٹی ریبیز ویکسین لگوائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ریبیز ایک جان لیوا بیماری ہے جس میں فوری علاج نہ ہونے کی صورت میں موت واقع ہو سکتی ہے۔ شہری حکام سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ آوارہ کتوں کے خلاف فوری اقدامات کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں