کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) امریکی بحریہ کا جنگی جہاز یو ایس ایس وین ای میئر دو روزہ سرکاری دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا ہے۔ پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام اور امریکی سفارتی عملے نے بندرگاہ پر جہاز کا استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس دورے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ اس موقع پر دونوں بحری افواج کے درمیان مشترکہ بحری مشقوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
یہ دورہ خطے میں امن و استحکام کی مشترکہ کوششوں کو مزید تقویت دینے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ بحریہ کے ترجمان کے مطابق ایسے باہمی تعاون کے اقدامات دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شراکت کو مضبوط بناتے ہیں۔


