45

صنعتی کارکنوں کے انسانی حقوق کے تحفظ پر زور، صوبائی وزیر اور NCHR وفد کے درمیان اہم ملاقات

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ کی صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو سے نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق (NCHR) کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ وزیر نے ملاقات کے دوران صنعتی کارکنوں کے انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

وفد میں این سی ایچ آر کے اسٹریٹجک ایڈوائزر شاذل ملک اور سیما جعفر شامل تھے، جبکہ سیکریٹری صنعت و تجارت محمد یاسین بلوچ بھی موجود رہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ “صنعتوں میں کام کرنے والے ورکرز کے انسانی حقوق کی پاسداری ضروری ہے۔” انہوں نے انڈسٹریل ایسوسی ایشنز کے تعاون سے اس موضوع پر سیمینار منعقد کرنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ “آئندہ برسوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے صنعتی ادارے بین الاقوامی سطح پر کام نہیں کر سکیں گے۔”

وزیر نے مزید کہا کہ حکومت سندھ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ ملا کر صوبے میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں