49

کراچی: ڈیفنس موڑ پر بے قابو ٹینکر کا حادثہ، 6 گاڑیاں تباہ، 5 افراد زخمی

کراچی(ایچ آراین دبلیو) شہر کے مصروف ترین علاقے ڈیفنس موڑ سگنل کے قریب ایک بے قابو ٹینکر نے بدھ کے روز ایک بڑا حادثہ کر ڈالا۔ پنجاب چورنگی کی طرف سے آنے والا یہ ٹینکر سگنل پر کھڑی متعدد گاڑیوں پر چڑھ دوڑا، جس کے نتیجے میں چھ گاڑیاں شدید متاثر ہوئیں اور پانچ افراد، جن میں خواتین بھی شامل ہیں، زخمی ہو گئے۔

حادثہ کے فوری بعد پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق، حادثے کی وجہ ٹینکر ڈرائیور کا بریک ناکام ہونا یا ممکنہ طور پر ڈرائیونگ میں لاپروائی بتائی جا رہی ہے۔ حادثے کے بعد ٹریفک کے بہاؤ کو بحال کرنے کے لیے کارروائی کی گئی، جبکہ ملوث ٹینکر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں