45

گلبرگ ٹاؤن میں غیرقانونی تعمیرات،بلڈرزپررشوت اور جعلی نقشوں کے ذریعے پابندیاں توڑنے کے الزامات

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)عزیزآباد، گلبرگ ٹاؤن کے علاقے میں ایس بی سی اے (سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی) کے دو افسران پر سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق، افسران شکیل سومرو اور عرفان گل پر بلاک 2 اور بلاک 8 کے کئی پلاٹوں (نمبر 1914، 1275، 790) پر کاسمیٹک ڈیمولیشن کا ڈرامہ کرکے ایک سے دو لاکھ روپے بطور رشوت وصول کرنے کے بعد غیرقانونی تعمیرات کی اجازت دینے کا الزام ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جب ملوث بلڈروں سے اس بات کی تصدیق کے لیے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے رشوت دینے کی بات سے انکار کر دیا۔ تاہم، اس کے بعد سے بلڈرز نے سندھ ہائی کورٹ کے غیرقانونی تعمیرات پر پابندی کے آرڈر کو بالکل نظرانداز کرتے ہوئے، جعلی نقشے بنا کر اپنی عمارتوں کے پورشنز کی تعمیر بڑی بے دھیانی سے جاری رکھی ہوئی ہے۔ یہ واقعہ شہر میں عمارتی قوانین کی خلاف ورزیوں اور بدعنوانی کے ایک بڑے مسئلے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں