79

ایم کیوایم کی محنت سے گرین لائن کا منصوبہ مکمل ہونے جارہا تھا،میئرسے ہضم نہیں ہوا،فاروق ستار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایم کیوایم کےرہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت اورانکے دھاندلی ذدہ الیکشن سے کامیاب ہوکرمئیرکراچی آئے، انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ نہ خود کام کریں گےاورنہ کسی کوکام کرنےدیں گے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی محنت سےاب گرین لائن کا منصوبہ مکمل ہونےجارہا تھا، 24 سے25 کلومیٹرتک کی یہ لائن ہے جسےنمائش سے بڑھاکر آگے لیے جانا ہے، وزیراعظم اوروفاقی وزراء سےمشاورت کےبعد رکاوٹیں دور کی، مئیرکراچی سے ہضم نہیں ہوا، 18 ستمبرکومئیرکراچی نےجواز بناکراس منصوبہ پرکام کوروک دیا۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ این اوسی کی کاغذی خانہ پری مکمل کرلی جاتی، کام نہ رکواتے کام جاری رہنے دہتے، زبردستی اس کام کوروکا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں