63

کراچی کے 3 اضلاع کی 5 بلدیاتی نشستوں پرہونےوالےضمنی بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہو گیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)3 اضلاع کی 5 بلدیاتی نشستوں پر ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہو گیا۔ ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد تمام پولنگ اسٹیشنز کے دروازے بند کر دیے گئے۔ کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی ضمنی بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، سکھر، خیرپور، گھوٹکی، حیدر آباد، مٹیاری، جامشورو میں ضمنی بلدیاتی الیکشن میں ووٹ ڈالے گئے۔ دادو، بدین، ٹھٹہ، میرپور خاص میں بھی ضمنی بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ ہوئی۔ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں