کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ٹاؤن چیئرمین ظفراحمد خان کاٹاؤن وائس چیئرمین فیصل باسط،یوسی 3چیئرمین عبدالمعیزکےہمراہ یوسی 3 کھوکھراپار ڈاکخانہ تا محمدی مارکیٹ روڈ کا دورہ۔کھوکھراپار ڈاکخانہ روڈ پر سیوریج کے دیرینہ مسئلے کو حل کرنے کے لئے ٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان کی ہدایت پر بلدیاتی فنڈ سے سیوریج کی لائنوں کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔سیوریج لائنوں کی تنصیب کے ساتھ ساتھ نئے مین ہولز بھی تعمیر کردئیے گئے ہیں اس کے بعد کنکشن جوڑنے کا کام جاری ہے جس کا معائنہ کرنے کے لئے ٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ یوسی 3 ڈاکخانہ روڈ نزد الشمس ہوٹل کا دورہ کیا۔اس موقع پر یوسی کوآرڈینیٹر طحہٰ بن صدیق، واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے مہتاب اور دیگر بھی موجود تھے۔
48


