51

مسلم لیگ (ن) سندھ کا میئر کراچی پر شدید حملہ: ‘گرین لائن کام روکنا کراچی دشمنی ہے’

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) مسلم لیگ (ن) سندھ کے ترجمان اسد عثمانی نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ “گرین لائن کا کام روکنا کراچی دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔”

عثمانی نے جمعرات کو صحافتی بریفنگ میں کہا کہ “میئر کراچی نہ خود کام کرتے ہیں، نہ کسی اور کو کام کرنے دیتے ہیں۔ کراچی کی عوام میئر کے تکبرانہ رویے سے تنگ آ چکی ہے۔”

ترجمان نے الزام لگایا کہ “موجودہ بلدیاتی نظام نے کراچی کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔ پورا کراچی آفت زدہ شہر کا منظر پیش کر رہا ہے۔ میئر کراچی کراچی کو موہنجو داڑو بنانا چاہتے ہیں۔”

انہوں نے یہ بھی کہا کہ “جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے ٹاؤن چیئرمین بھی پیسے کمانے میں مصروف عمل ہیں۔”

یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب کراچی میں گرین لائن بس منصوبے پر وفاقی اور بلدیاتی حکومت کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں