47

کیش لیس معیشت کو فروغ: وفاقی حکومت نے 3.5 ارب روپے کی سبسڈی منظوری دیدی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کیش لیس معیشت کے فروغ کے لیے ایک اہم اقدام کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت وفاقی حکومت نے 3.5 ارب روپے کی ٹارگٹڈ سبسڈی منظور کی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ سبسڈی یکم ستمبر 2025 سے 30 جون 2026 تک راست پی ٹو ایم کیو آر کوڈ ادائیگیوں کو فروغ دینے کے لیے مہیا کی جائے گی۔ اس کا مقصد اسٹیٹ بینک سے ریگولیٹڈ اداروں کو مرچنٹس سے راست پر لانے اور راست پی ٹو ایم کیو آر کوڈ سہولت فراہم کرنے پر انعام دینا ہے۔

سبسڈی کی تفصیلات کے مطابق:

پی ٹی ایم کیو آر کوڈ سے ادائیگی کی مالیت کے 0.5 فیصد یا 100 روپے (جو بھی کم ہو) ادا کیا جائے گا

سبسڈی کی ادائیگی سہ ماہی بنیاد پر کی جائے گی

ریگولیٹڈ اداروں کو ٹرانزیکشن ویلیو کے 0.25 فیصد چارجز لینے کی بھی اجازت ہوگی

یہ اقدام ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو فروغ دینے اور کیش لیس لین دین کو عام کرنے کے حکومتی عزم کا حصہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں