88

سندھ میں پولیو مہم کو سنگین رکاوٹ: صرف کراچی میں 34 ہزار سے زائد والدین نے ویکسین سے انکار کیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) سندھ بھر میں یکم سے 7 ستمبر تک چلنے والی حالیہ انسداد پولیو مہم کے دوران صوبے کے 25 اضلاع میں 35 ہزار سے زائد والدین نے اپنے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کر دیا۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق، انکار کرنے والوں میں سب سے زیادہ تعداد کراچی کے مختلف اضلاع سے سامنے آئی ہے۔

کراچی میں انکار کیسز کی تفصیلات:

ضلع شرقی: 8,000+ کیسز

کیماڑی: 6,900 کیسز

ضلع وسطی: 6,200 کیسز

ملیر: 4,300+ کیسز

کورنگی: 3,000+ کیسز

ضلع جنوبی: 2,900 کیسز

ضلع غربی: 2,700 کیسز

ہدف اور چیلنجز:
حالیہ مہم میں کراچی کے 21 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، لیکن والدین کی بڑی تعداد کے انکار نے مہم کی اثرپذیری کو متاثر کیا ہے۔ محکمہ صحت کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال پولیو کے خلاف جنگ میں ایک سنگین رکاوٹ ہے۔

محکمہ صحت کے حکام نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدین میں بیداری پیدا کرنے اور غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے اضافی اقدامات کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں