کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)حکومت پاکستان کے ترجمان بیرسٹر راجہ خلیق الزمان انصاری نے میئر کراچی شیرجیل انعام میمن پر ‘شہباز اسپیڈ’ منصوبے میں رکاوٹیں ڈالنے کا الزام لگایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ “بلاول بھٹو نے ہمیشہ کہا کہ شہباز اسپیڈ چاہیے، لیکن جب ہی کراچی میں شہباز اسپیڈ نظر آنا شروع ہوتی ہے تو بیچ میں مئیر اسپیڈ آجاتی ہے اور کام روک دیا جاتا ہے۔”
ترجمان نے دعویٰ کیا کہ “تمام ضروری کاغذی کارروائی کام شروع کرنے سے قبل مکمل کی جا چکی تھی۔ ہم مئیر آفس کے اعتراضات کا تحریری جواب دے چکے ہیں اور جن کاموں کا انہوں نے ذکر کیا ہے، وہ کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔”
انہوں نے میئر کراچی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “آپ PIDC کے حکام سے مل نہیں رہے، انہیں ملاقات کا وقت نہیں دے رہے۔”
یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب کراچی کے اہم انفراسٹرکچر منصوبوں پر وفاق اور مقامی حکومت کے درمیان تعطل کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔


