57

ترجمان حکومت پاکستان کا گرین لائن منصوبے پر اہم بیان ،وفاق کراچی کو بہتر ٹرانسپورٹ دینا چاہتا ہے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)حکومت پاکستان کے ترجمان برائے اطلاعات سندھ بیرسٹر راجہ خلیق الزمان انصاری نے گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کے دوسرے مرحلے کے کام کے روکے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز منصوبے کا جائزہ لینے کے دوران پتہ چلا کہ میئر کراچی نے گرین لائن پر کام روک دیا ہے، حالانکہ کام اچھا چل رہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے کراچی کو بہتر ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کرنے کے لیے ساڑھے پانچ ارب روپے کی رقم مختص کی ہوئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ گرین لائن وفاقی حکومت کا فنڈڈ منصوبہ ہے جس کا سنگ بنیاد 2016 میں میاں نواز شریف نے رکھا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ 10 مارچ 2025 کو اس منصوبے کو سندھ حکومت کے حوالے کیا گیا تھا۔

بیرسٹر راجہ خلیق الزمان نے کہا کہ انہوں نے PIDC حکام سے بات چیت کی ہے اور میئر کراچی شیرجیل انعام میمن کو ملاقات کا پیغام بھیجا ہے تاکہ خوش اسلوبی سے معاملات حل کیے جا سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ گرین لائن کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جہاں پہلے 52,000 مسافر سفر کرتے تھے، اب 82,000 مسافر اس سروس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، جو منصوبے کی کامیابی کی واضح علامت ہے۔

طریقہ یہ ہوتا ہے کہ آپکو اگر اعتراض ہوتا ہے تو نوٹس بھیجا جاتا ہے-مئیر نے زبردستی سٹی وارڈنز بھیج کر کام بند کروادیا-وفاقی حکومت کو یومیہ نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے-گرین لائن کا دوسرا فیز کامن کوریڈور ہے-مستقبل میں ساری بی آر ٹی بسیں اس پر چلیں گی-

اپنا تبصرہ بھیجیں