54

لیاری کے نجی اسکول میں پرنسپل کا بہیمانہ تشدد، نویں جماعت کا طالبعلم شدید متاثر

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)لیاری کے علاقے سنگولین میں قائم فیوچر اسٹار اسکول میں نویں جماعت کے طالبعلم ثاقب آصف کو اسکول کے پرنسپل انیس احمد نے گیس پائپ کے ساتھ بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد کے نتیجے میں بچے کے جسم پر شدید زخم اور تشدد کے نشانات واضح ، جن کی تصاویر بھی موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق، اسکول میں کچھ طلبہ کے درمیان معمولی جھگڑا اور مذاق ہوا، جس کے دوران ایک ویڈیو ریکارڈ کی گئی۔ شک کی بنیاد پر یہ الزام ثاقب آصف پر لگا کہ اس نے ویڈیو بنائی ہے۔ اس شک اور “اسکول کی بدنامی” کے ڈاؤٹ میں پرنسپل انیس احمد نے تمام اخلاقی اور قانونی حدود کو پامال کرتے ہوئے بچے کو بری طرح مارا پیٹا۔

اس واقعے نے والدین اور مقامی آبادی کو شدید غم و غصے میں مبتلا کر دیا ہے۔ معصوم طالبعلم پر بہیمانہ تشدد نہ صرف بچوں کے تحفظ کے قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے بلکہ اسکول انتظامیہ کی سنگین غفلت اور غیر ذمہ داری بھی ظاہر کرتا ہے۔

اہل علاقہ اور والدین نے محکمہ تعلیم سندھ کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے، واقعے کی شفاف انکوائری کرانے اور پرنسپل انیس احمد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں