67

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا شعور و فکر ہے، مرزا شاکر بیگ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) رکن مرکزی ایڈ کمیٹی و سول اسپتال یونٹ مرزا شاکر بیگ نے اپنے بیان میں کہا کہ معاشروں میں سیاسی عمل ہمیشہ لیڈر شپ کے ویژن اور فکر کو عوام تک اصل روح میں پہنچانا اور سیاسی کرداروں کا باشعور ہونا اہم ہوتا ہے ۔جن سیاسی تنظیموں میں کارکنان اور تنظیمی ڈھانچہ لیڈر شپ کے ویژن و فکر کو اپنے کردار سے ثابت نہیں کرپاتا وہ سیاسی جماعتیں عوامی فلاح و ملکی ترقی کیلئے کردار ادا نہیں کرپاتی ۔کارکنان کی تربیت ، کردار ، سرگرمی اگر مثبت ہو ان پر چیک اینڈ بیلنس ہو تو کارکنان لیڈر شپ کی کامیابی کی ضمانت ہوتے ہیں مگر جہاں کارکنان شعور سے عاری ہوں فکر و ویژن کے بجائےعہدوں ، اور نوکریوں کے لئے گروپنگ کرتے ہوں ایک دوسرے کی شکایات ، غیبت اور کرپشن کرتے ہوں وہاں تنظیم کو نقصان ہی ہوتا ہے ۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ایک اجالا ہے صبح کی روشنی ہے شعور و فکر ہے ۔ کارکنان کو چاہیے کہ صرف فکری تربیت و ایم کیو ایم کے ویژن پر توجہ دے کر گروپنگ کے بجائےتنظیمی نظم و ضبط کے ساتھ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا پیغام گھر گھر پنہچا کر تنظیم کو مضبوط کریں-

اپنا تبصرہ بھیجیں