58

میمن گوٹھ روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق، ایک شدید زخمی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا، واقعے کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا۔ریسکیو کے مطابق واقعہ ملیر میں میمن گوٹھ روڈ پر پیش آیا، جاں بحق نوجوان کی شناخت شاہ نواز جبکہ شدید زخمی کی شاہ نور کے نام سے ہوئی۔

لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دونوں شہری در محمد گوٹھ ملیر کے رہائشی ہیں، واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے میمن گوٹھ روڈ کو بند کرکے احتجاج بھی کیا۔

واضح رہے کہ رواں سال کی ابتدا میں کراچی میں اچانک ہیوی ٹریفک سے حادثات اور اموات کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا تھا، مسلسل 4 ماہ تک ڈمپرز، ٹرکوں، ٹینکروں کی ٹکر سے درجنوں شہری جاں بحق ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں