63

کراچی میں ملیریا کے 2,242 کیس رپورٹ، ضلع ملیر سب سے زیادہ متاثر

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)محکمہ صحت سندھ کے مطابق رواں سال کراچی سے ملیریا کے 2,242 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے نصف سے زیادہ کیسز ضلع ملیر سے سامنے آئے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق جنوری سے 21 ستمبر تک ضلع ملیر سے ملیریا کے 649 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بارشوں کے بعد سے ملیر میں ملیریا کے کیسز میں تقریباً 50 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

شہر کے دیگر اضلاع میں ضلع جنوبی سے 392، کورنگی سے 386، ضلع غربی سے 373، ضلع شرقی سے 194، ضلع وسطی سے 138 اور کیماڑی سے 110 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بارشوں کے بعد ملیر میں ملیریا کے کیسز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ رواں سال جون تک ملیر میں ملیریا کے 205 کیس رپورٹ ہوئے تھے، جو اب بڑھ کر 649 ہو گئے ہیں۔

صوبے کے دیگر علاقوں میں صورتحال زیادہ سنگین ہے جہاں سندھ بھر میں رواں سال اب تک ملیریا کے 1 لاکھ 62 ہزار 91 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ محکمہ صحت نے ملیریا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں