کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ حکومت کے وزیر برائے اطلاعات و نقل و حمل شرجیل انعام میمن نے صوبے میں نقل و حمل کے شعبے کے لیے متعدد اہم اعلانات کیے ہیں، جن میں خواتین کے لیے پنک اسکوٹر کی فراہمی، ای وی بسیں اور ڈبل ڈیکر بسیں شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسی ہفتے خواتین کے لیے پنک اسکوٹر فراہمی کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یلو لائن بی آر ٹی اور اس کے ڈیپو پر کام تیزی سے جاری ہے۔
وزیر نے کراچی میں عوام کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جلد ہی کراچی میں ڈبل ڈیکر بسیں پہنچ جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ای وی بسیں کی ایک بڑی کھیپ بھی کراچی پہنچ رہی ہے اور بہت جلد سندھ میں ای وی بسیں تیار ہوں گی۔
شرجیل انعام میمن نے ایک اہم اعلان یہ بھی کیا کہ تحتال پل کا نام سینیٹر تاج حیدر پل رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے صدر آصف علی زرداری کے چین کے کامیاب دورے کو بھی سراہا اور کہا کہ یہ قوم کے لیے خوشخبری ہے۔
ان تمام منصوبوں کا مقصد عوام کو بہتر نقل و حمل کی سہولیات فراہم کرنا اور صوبے میں ترقی کے نئے دور کا آغاز کرنا ہے۔


