کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)صوبہ سندھ کے14 اضلاع کی 28 نشستوں پرضمنی بلدیاتی انتخابات 24 ستمبر2025 کو منعقد ہوں گے- اس سلسلے میں تمام تر ضروری اقدامات مکمل کرلیئے گئے ہیں۔
اس ضمنی انتخابات میں دو ممبر ڈسٹرکٹ کونسل،6 چیئرمین7 وائس چیئرمین اور 13جنرل/وارڈ ممبر کی نشستیں شامل ہیں۔ انتخابی عمل کی نگرانی کے لیے 14 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران 21 ریٹرننگ افسران، 21 اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران، 14 ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران اور21 مانیٹرنگ افسران تعینات کیے گئے ہیں۔
کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد دو لاکھ 43 ہزار187ہے، جن میں ایک لاکھ 33 ہزار38مرد اور ایک لاکھ 10 ہزار 154 خواتین شامل ہیں، انتخابی عمل کے لیے 1512 اہلکار ذمہ داریاں نبھائیں گے جن میں پریزائیڈنگ افسران، اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اور پولنگ افسران شامل ہیں۔
مجموعی طور پر167 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جن میں 17 مرد، 17 خواتین اور 134 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں، سیکیورٹی انتظامات کے تحت 127پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس، 34 کو حساس اور 6 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔
کشمور ،کندھکوٹ ، شکارپور، قمبر شہدادکوٹ، نوشہروفیروز، شہید بینظیر آباد، تھرپارکر، ٹنڈو الہیار اور سجاول میں تمام نشستیں امیدواروں کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کے باعث اب ان اضلاع میں پولنگ منعقد نہیں کی جائے گی ۔


