64

ریڈلائن منصوبہ حکومت کی نااہلی کی نظرہوچکا،منصوبہ وقت پرمکمل نہ ہوسکا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے مطالبہ کیا ہے کہ ریڈ لائن منصوبے کی تکمیل کی واضح تاریخ دی جائے۔ انہوں نے کہا ریڈ لائن کے منصوبے کو شروع ہوئے 46 ماہ ہوچکے ہیں، ریڈ لائن منصوبہ حکومت کی نااہلی کی نظر ہوچکا ہے، لاہور میں بی آر ٹی گیارہ ماہ میں مکمل ہو جاتی ہے، کراچی میں شروع کیے جانے والا کوئی بھی منصوبہ وقت پر مکمل نہیں ہوا۔ منعم ظفر کا کہنا تھا کہ قابض میئر کی اداکاری دیکھیے کہتے ہیں اس کے ذمہ دار وفاقی ادارے ہیں، یونیورسٹی روڈ اب دریا کا منظر پیش کر رہی ہے، کریم آباد انڈر پاس پچھلے 2 سال سے نہیں بن سکا ہے، جماعت اسلامی ریڈ لائن منصوبے کے لیے ایکشن کمیٹی بنا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں