62

ٹریفک پولیس ساؤتھ کی جانب سے افسران و ملازمین کے اعزاز میں پروقارتقریب اور بڑا کھانا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)برساتوں کے دوران بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے اور ٹریفک کو رواں رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنی مدتِ ملازمت مکمل کرنے والے افسران و ملازمین کے اعزاز میں ایس ایس پی ٹریفک ساؤتھ کی جانب سے ایک پروقار تقریب اور پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں افسران و اہلکاروں کے مسائل سننے کے لیے خصوصی دربار بھی منعقد کیا گیا جس میں موقع پر ہی ان کے حل کے احکامات جاری کیے گئے۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈی آئی جی ٹریفک کراچی اور ڈی آئی جی آر آر ایف کراچی تھے۔ اس موقع پر تمام ڈسٹرکٹ ٹریفک کے ایس ایس پیز، ڈی ایس پی ایڈمن، ڈی ایس پی لیگل، ڈی ایس پی سیکیورٹی، ٹریفک ساؤتھ کے تمام ڈی ایس پیز، سیکشن آفیسرز، ریکارڈ کیپرز، پیٹرولنگ آفیسرز، آفس اسٹاف اور فیلڈ کے افسران و ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، جس کے بعد ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی آمد پر افسران و ملازمین نے پرجوش استقبال کیا۔ بعد ازاں دربار کا آغاز ہوا جہاں افسران نے اپنے مسائل پیش کیے اور ایس ایس پی ٹریفک ساؤتھ نے فوری طور پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک کراچی، ڈی آئی جی آر آر ایف اور تمام ایس ایس پیز کو روایتی اجرک، ٹوپی اور تحائف پیش کیے گئے۔ اسی طرح مدتِ ملازمت مکمل کرنے والے افسران کو بھی تحائف، اجرک اور ٹوپی پیش کر کے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا گیا۔

تقریب کے دوران ڈی آئی جی ٹریفک، ایس ایس پی ٹریفک ساؤتھ اور تمام ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز نے عملے کے ساتھ مل کر کھانے میں شرکت کی اور افسران و ملازمین کی خدمات کو سراہا-

اپنا تبصرہ بھیجیں