کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صوبائی صدر اور سابق ڈی جی ایف آٸی اے جناب بشیر میمن نے پورے عالم اسلام اور پاکستانی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے۔ کہ عالم اسلام کے دو عظیم برادر اسلامی ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے سے جہاں پوری دنیا نے مظلوم مسلمانوں کیلیے حوصلے کا باعث بنا۔
وہاں سفاک اورظالم قوتوں اورباالخصوص پاکستان اورسعودی عرب کے بدخواھوں کیلیے مایوسی کا پیغام ہے۔ اسلام دشمن طاقتیں جو پاکستان اور سعودی عرب کے بارے میں ناپاک عزاٸم رکھتی تھی۔ اس تاریخی معاہدے نےخبردارکردیا ھے۔
اگر کسی نے عالم اسلام کی ان عظیم طاقتوں کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھا تو ان دونوں ملکوں کی افواج اور عوام بنیان المرصوص بن کر انہیں اسی طرح ناکوں چنے چبوانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
اس موقع پر مسلم لیگ ( ن) یوتھ ونگ پاکستان کے مرکزی نایُب صدر فرمان علی خادم نے کہا کہ حرمین شریفین کے دفاع کیلیے اللہ نے پاکستان کی فوج ا انتخاب کیا۔ یہ قوم کیلیے باعث فخر ھے۔


