اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز اور آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکز یونینز ( سی بی اے) کے ہزاروں عہدیداران اور کارکنان واپڈا آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونینز اور دیگر مزدور تنظیموں کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر نجکاری کے خلاف احتجاج واپڈا کی نجکاری کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو ملک بھر کی بجلی بند کر دیں گے، مظاہرین کی حکومت کو دو ٹوک وارننگ اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاور کمپنیوں، یوٹیلیٹی اسٹورز اور دیگر سرکاری اداروں کی مجوزہ نجکاری کے خلاف آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز، آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن ورکرز یونین اور دیگر اداروں کے ہزاروں ملازمین نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاجی ریلی میں شامل کارکنان نے نجکاری کے فیصلوں کو مزدور دشمن قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ واپڈا کی کسی بھی کمپنی یا شعبے کی نجکاری نہ کی جائے۔ مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے واپڈا کی نجکاری کا فیصلہ واپس نہ لیا تو ملک گیر سطح پر بجلی کی فراہمی بند کر دی جائے گی، جس کے بعد حکومتی نظام کا چلنا ممکن نہیں رہے گا۔احتجاجی مظاہرے کی قیادت آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کے چیئرمین اور آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونینز کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری حاجی محمد رمضان اچکزئی، ریجنل چیئرمین جاوید اقبال بلوچ، سیکرٹری عمران خان، نثار شیخ، عبداللہ سومرو، محمود پٹھان، ریاض سانگی، علی محمد جتوئی، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے نائب صدر غلام حیدر اچکزئی سمیت دیگر رہنماؤں نے کی۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ:تمام عارضی ملازمین (پارٹ ٹائم، ڈیلی ویجز، کنٹریکٹ) کو فوری مستقل کیا جائےاسٹاف کی شدید کمی کو پورا کرنے کے لیے نئی مستقل بھرتیاں کی جائیںملازمین کی تنخواہیں سونے کے نرخ کے مطابق مقرر کی جائیںحفاظتی سامان، بکٹ کرین، رہائش، ہاؤس رینٹ، ٹائم اسکیل پروموشن، شفٹ و ڈینجریس الاؤنس، ٹی اے، اوورٹائم اور دیگر مالی سہولیات بہتر کی جائیںملازمین کے بچوں کے لیے بھرتی کا کوٹہ فوری نافذ کیا جائے اور مفت تعلیم دی جائےریٹائرمنٹ پر ملازمین کو پانچ مرلہ کا پلاٹ فراہم کیا جائےپنشن میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے اور مزدور دشمن ترامیم ختم کی جائیںواپڈا کی تمام کمپنیوں کو ختم کر کے ادارے کو دوبارہ ایک یونٹ بنایا جائےسوشلسٹ منصوبہ بند معیشت کے قیام کی طرف عملی اقدامات کیے جائیںمظاہرین کا کہنا تھا کہ مہنگی بجلی اور لوڈشیڈنگ کی اصل ذمہ دار آئی پی پیز (نجی بجلی گھر) ہیں، جنہیں قومی ملکیت میں لے کر عوام کو پیداواری لاگت پر بجلی فراہم کی جائے۔احتجاجی مظاہرے سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) کے صدر افضل بٹ اور نیشنل پریس کلب کے سیکرٹری نیئر علی نے بھی خطاب کیا اور مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیا۔پاور کمپنیوں اور یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان سمیت صدر پی ایف یو جے افضل بٹ،سیکرٹری نیشنل پریس کلب نیئر علی و دیگر اداروں کی نج کاری کیخلاف اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاج کر رہے ہیں-


