کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ درخشاں کی حدود سی ویو بلاک 28 کے قریب پارکنگ میں کھڑی پراڈو گاڑی سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی ویو کے قریب گاڑی سے ملنے والی مرد کی لاش کی شناخت شہباز ملک کے نام سے ہوئی، جب کہ 28 سالہ خاتون کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوسکی۔
پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح ہسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں، ابتدائی طور پر موت دم گھٹنے کا نتیجہ لگتی ہے، تاہم حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔
قبل ازیں لاشیں ملنے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی تھی، جب کہ سوسائٹی کے گیٹ بند کر دیے تھے۔


