کراچی(ایچ آراین دبلیو)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شادابرضا نقشبندی نےکہاہےکہ غزہ میں نسل کشی اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ اسرائیل پرفرد جرم ہے،اسرائیل عالمی دہشتگرد بن چکا ہےنیتن یاہوکوفوری گرفتارکرکےسزا دی جائے،عالمی ادارہ انصاف مظلوم فلسطینیوں کی جان ومال پرخاموشی کوتوڑکراسرائیل کےخلاف کاروائی کرئے،اقوام متحدہ تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں اسرائیل کو دہشتگرد قرار دے کر اس کی رکنیت کو ختم کرئے،عالمی عدالت سے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری نکلنے کے باوجود گرفتاری عمل میں نہ آنا انصاف کے منافی عمل ہے،دنیا میں پائیدار امن قائم کرنا ہے تو اسرائیل قانون اور انسانیت دشمن ہاتھوں کو کاٹنا ہوگا،اقوام متحدہ بتائے فلسطین وغزہ کو ملبے کا ڈھیر بنانے والے۱ور70ہزار سے زائد غزہ کے شہیدوں کا قاتل آزاد کیوں ہے،اسرائیل ایک طرف غزہ میں بمباری کررہا ہے دوسری طرف خوراک وانسانی امداد سے محرم کیا ہوا ہے،غزہ کے عوام کی نسل کشی کیلئے اسرائیل کے مظالم ہٹلر کے سامنے شرماگئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ میں اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کا مرتکب ہونے پر اسے اسرائیل کے خلاف فرد جرم قرار دیتے ہوئے کیا،شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ قطر سمیت کئی ممالک میں اسرائیلی حملے قابل مذمت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں،سرائیل بے لگام گھوڑا ہے اس کو نکیل ڈالنا ہوگی،قانون کو پاؤں تلے روندنے والے اسرائیل پر معاشی واقتصادی پابندیا ں عائد کی جائیں،اسرائیل نے مذہبی منافرت و انتہاپسندی اور مسلم نسل کشی کو فروغ دے کر ظلم وجبر کا بازار گرم کیا ہے،اسرائیل کے غزہ وفلسطین میں مظالم کی داستان سے انسانیت شرماگئی ہے،نیتن یاہو دنیا کا عالمی دہشتگرد ہے جو دنیا کے امن کو تباہ کرنا چاہتا ہے،عالمی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسرائیل کو عالمی قوانین کے تحت غزہ میں نسل کشی کرنے سے بازور طاقت روکیں۔
93


