59

کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران 3 مختلف ٹریفک حادثات، 4 افراد جاں بحق

کراچی(ایچ آراین دبلیو)شہرِقائدمیں ٹریفک حادثات روزکا معمول بنتے جا رہے ہیں۔ صرف ایک گھنٹے کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں تین افسوسناک حادثات پیش آئے، جن میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ہسپتال چورنگی کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ماں رئیسہ اور بیٹا ارمان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ دوسرا بیٹا حسنین زخمی ہو گیا۔

ناردرن بائی پاس: ایک اور حادثے میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا۔ واقعے میں نوجوان شہباز جاں بحق، جبکہ داؤد زخمی ہوا۔ڈیفنس فیز 8: کریک ویسٹا کے قریب تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار یار جان کو کچل دیا، جو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔پولیس نے تینوں حادثات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو اداروں کے مطابق، کراچی میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ میں 627 افراد مختلف ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ 9,261 افراد زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 483 مرد، 64 خواتین، 69 بچے اور 29 بچیاں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں